ETV Bharat / state

Mehbooba Writes S Jaishankar محبوبہ مفتی نے پاسپورٹ سے متعلق وزیر خارجہ کو خط لکھا - پاسپورٹ رینیو محبوبہ مفتی والدہ

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو والدہ اور بیٹی کے پاسپورٹ معاملے کو حل کرنے کی گزارش کی۔ محبوبہ مفتی نے خط میں لکھا کہ وہ جھوٹی سیاست کی وجہ سے اپنی والدہ کی خواہش پوری نہیں کر سکتی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 20, 2023, 4:54 PM IST

سرینگر : جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پیر کے روز وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو خط لکھ کر اپنی والدہ اور بیٹی کے پاسپورٹ کے معاملے کو حل کرنے کی گزارش کی۔ محبوبہ نے خط میں لکھا ہے کہ میں آپ کو اس معاملے کے بارے میں لکھ رہی ہوں جس کو بلا کسی وجہ کے گذشتہ تین برسوں سے کھینچا جا رہا ہے۔ میں اور میری والدہ نہ سنہ 2020 کے مارچ میں پاسپورٹ کے رینیو کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد جموں و کشمیر سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ نے ایڈورس رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ مجھے اور میری 80 برس کی والدہ کو پاسپورٹ جاری کرنے سے قومی سکیورٹی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں یہ اب یہ معمول بن گیا ہے کہ طلبہ، صحافیوں اور دیگر ہزاروں لوگوں کو قومی مفاد کا بہنا بنا کر پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے خط میں لکھا کہ"اس حوالے سے ہم نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا بھی رُخ کیا تھا۔ تین برس تک معاملے پر شنوائی ہونے کے بعد عدالت نے سرینگر میں قائم ریجنل پاسپورٹ آفس کو ہدایت دی تھی کہ وہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کسی کا پاسپورٹ نہیں روک سکتے۔

Mehbooba Mufti wrote a letter to Foreign Minister regarding passports of Mother and daughter
پاسپورٹ کے متعلق محبوبہ مفتی نے وزیر خارجہ کو خط لکھا

خط میں اپنے معاملے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے اُنہوں نے لکھا کہ "مجھے کہا گیا کہ میں پاسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا سے رجوع کروں، جس کے بعد میں نے سنہ 2021 سے کئی بار پاسپورٹ دفتر سے رجوع کیا۔ بدقسمتی سے مجھے وہاں سے ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ پاسپورٹ جاری کیے جانے میں ہو رہی تاخیر کی وجہ سے میرے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ اگر جمہوریت میں ہمارے حقوق کو اس طرح سے بلا کسی جوابدہی کے دبایا جا رہا ہے تو عام کشمیری کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا۔"

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti’s Mother Gets Passport: محبوبہ مفتی کی والدہ کو 3 برس بعد ملا پاسپورٹ

محبوبہ مفتی نے خط میں مزید لکھا کہ "میری بیٹی التجا نے سنہ 2022 کے جون میں پاسپورٹ رینیو کے لیے درخواست دائر کی تھی، لیکن ان کا بھی ابھی تک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سرینگر کا پاسپورٹ آفس اپنا کام نہیں کر رہا ہے۔" محبوبہ مفتی نے وزیر خارجہ ایس جے شانکر سے اس معاملے میں مداخلت کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ "گذشتہ تین برسوں سے وہ اپنی والدہ کو سفر حج پر بھیجنے کا انتظار کر رہی ہیں۔ مجھے بطور بیٹی بہت دُکھ ہو رہا ہے کہ سیاست کی وجہ سے میں اپنی والدہ کی خواہش پوری نہیں کرپا رہی ہوں۔ میں آپ سے اُمید کرتی ہوں کہ آپ اس معاملے میں جلد سے جلد مداخلت کر کے اس کو حل کریں گے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.