مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں ایک میٹینگ منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے سینیئر رہنما کے علاوہ کارکنان نے شرکت کی۔
اس دوران مٹینگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بی جے پی رہنما کے گھر پر ہوئے حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ تشدد کے حق میں نہیں تھے اور جب بھی ایسے حملے ہوئے ہم نے اس کی مزمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کتب بینی کو فروغ
اس دوران پی ڈی پی صدر نے بھارت اور پاکستان دونوں مملک کے درمیان دوبارہ بات شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ تمام تر معملات بات چیت کے زریعے حل کیے جائیں، جس سے پورے خطے میں امن پیدا ہو۔