ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی کی رہائی کے بعد وادی میں سیاست تیز

رہائی کے بعد محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی جموں و کشمیر کے خصوصی حیثیت کی بحالی کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی۔

محبوبہ مفتی کی رہائی
محبوبہ مفتی کی رہائی
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 9:17 PM IST

چودہ ماہ کی طویل حراست کے بعد پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سے ان کی پارٹی لیڑران اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ یہ ملاقاتوں کا سلسلہ بدھ کی صبح محبوبہ مفتی کی گپکار رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس دوران لیڑروں نے ان کو مبارک باد پیش کی۔

محبوبہ مفتی کی رہائی

ملاقات کے بعد پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری غلام نبی لون نے کہا کہ آج کی ملاقات غیر سیاسی تھی اور چوںکہ 14 ماہ کے بعد پارٹی صدر سے ملاقات کرنے کے دوران لیڑران اور کارکنان پر مسرت تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی آنے والے دنوں میں صدر کے ساتھ ملاقات کرکے آگے کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

دوپہر کو محبوبہ مفتی کی رہائش پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ پہنچے اور ان کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محبوبہ کی خیر و آفیت پوچھی۔

عمر کا مزید کہنا تھا کہ فاروق عبداللہ نے ان کو ان کی رہائش پر جمعرات کی دوپہر کو میٹینگ کے لئے مدعو کیا۔

انکا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں ان تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا جو گپکار اعلامیہ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ مفتی سے فاروق عبداللہ اور عمرعبداللہ کی ملاقات

یاد رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل انتظامیہ نے محبوبہ مفتی سمیت دیگر مین سٹریم لیڑران کو حراست میں لیا تھا۔ اگر چہ متعدد لیڑران کو رہا کیا گیا تھا، تاہم محبوبہ مفتی کو بدھ کو 14 ماہ بعد رہا کیا گیا-

رہائی کے بعد انہوں سوشل میڈیا پر پیغام جارے کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی جموں و کشمیر کے خصوصی حیثیت کی بحالی کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.