ETV Bharat / state

’امیت شاہ کے دورے سے قبل 700کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا‘ - پی ڈی پی صدر

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کہ ’’دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد خطے کو انتشار میں ڈال دیا گیا ہے۔‘]

’امیت شاہ کے دورے سے قبل 700کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا‘

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 8:33 PM IST

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا: ’’وزیر داخلہ کا سرینگر سے بین الاقوامی پروازوں کا افتتاح کرنا اور نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ نصف درجن میڈیکل کالجوں کو یو پی اے حکومت نے منظوری دی تھی۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو انتشار میں ڈال دیا گیا ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے مزید کہا: ’’یہ بحران بھارت سرکار کی جانب سے پیدا کیا گیا ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے وہ ایسے سطحی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ تاہم اصل مسئلہ کو حل نہیں کر رہے۔ کل جماعتی اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی یقین دہانیوں پر عمل کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا دورہ ہونا چاہیے تھا۔‘‘

محبوبہ مفتی کا رد عمل
محبوبہ مفتی کا رد عمل

خطے کی صورتِحال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’اعتماد سازی کے اقدامات جیسے کہ 2019 سے جموں و کشمیر کا محاصرہ ختم کرنا، قیدیوں کو رہا کرنا، یہاں کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے سلسلے کو ختم کرنا، معیشت کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے سے عوام کو راحت مل سکتی تھی۔‘‘

پی ڈی پی صدر نے مزید کہا: ’’ان کے دورے سے قبل 700 شہریوں کو حراست میں لیکر پی ایس اے کا اطلاق عمل میں لایا گیا، کئی قیدیوں کو کشمیر سے باہر کی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ایسے جابرانہ اقدامات پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید خراب کر دیتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: امیت شاہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کرفیو کے نفاذ کا دفاع کیا

یاد رہے کہ امیت شاہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر ہفتہ کو کشمیر پہنچے اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا وہ25 اکتوبر کو واپس دہلی روانہ ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر کی حدبندی کے بعد انتخابات ہوں گے پھر ریاستی درجہ بحال ہوگا: امت شاہ

جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امت شاہ کی بھگوتی نگر علاقہ میں متوقع ریلی منسوخ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.