سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت نصف سرینگر کی کھدائی نہ صرف لوگوں کے لئے تکلیف کا باعث بن رہی ہے بلکہ جمالیات کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن تعمیر اور منصوبہ بندی کے روایتی اور موروثی طرز کو 'بیت الخلا میں نظر آنے والے کریہہ الصورت ٹائلاز' سے تبدیل کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: Srinagar Smart City شہر کی سڑکوں کو کشادہ کرنے کے بجائے تنگ کیا جارہا ہے، نیشنل کانفرنس
واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ امسال مئی میں منعقد ہونے والی جی 20 ورکنگ گروپ میٹنگ سے قبل سرینگر شہر کو جازب نظر بنانے کے لیے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام اس وقت شدومد سے جاری ہے۔انتظامیہ بڑی سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام، پارکوں کے لیے پودوں اور دیواروں کی پینٹنگ سمیت کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
(یو این آئی)