ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti On Pak Situation پاکستان کی صورت حال تشویشناک، محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے بتایا کہ پاکستان میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں، ان کے منفی اثرات ہمارے ملک میں بھی پڑ سکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 11, 2023, 2:19 PM IST

پاکستان کی صورت حال تشویشناک، محبوبہ مفتی

پلوامہ: پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے پی ڈی پی سربراہ اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اب ہمارے ملک میں ایسے ہی حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔محبوبہ مفتی آج ترال میں زرائع ابلاغ کے ساتھ بات کر رہی تھی۔محبوبہ مفتی نے بتایا کہ پاکستان میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں ان کے منفی اثرات ہمارے ملک میں بھی پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ذوالفقار بھٹو کے دور سے ایسے حالات پیدا ہو رہے ہیں کہ وہاں اپوزیشن کو دبایا جا رہا ہے اور سیاسی طور پر لڑنے کے بجائے بزور بازو دبایا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس طرح سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ وہ اس بات کا غماز ہے کہ ملک میں بھی صورتحال بدل رہی ہے، جو کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے لیے تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو مقدمات کی سماعت کے لیے عدالت پہنچے تھے۔ یہ سارا واقعہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پیش آیا۔ عمران منگل کی سہ پہر دو مقدمات کی سماعت کے لیے یہاں پہنچے تھے، جس کے بعد انہیں کورٹ روم سے حراست میں لے لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے واقعے کی تصدیق کی تھی۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ وہیں اس مظاہرے میں چار لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ عمران کے حامی مسلسل عمران کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shahbaz Sharif سیاست میں انتقامی کارروائیوں کا کبھی اچھا انجام نہیں نکلا، شہباز شریف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.