ETV Bharat / state

Mega Conclave Entrepreneurship انٹرپرنیورشپ کا میگا کنکلیو سولہ ستمبر کو سرینگر میں منعقد ہوگا - میگا کنکلیو

جموں و کشمیرانٹرپرنیورشپ کنکلیو کشمیر اسٹارٹ اپس فاسٹ بیٹل اور کشمیر باکس کے باہمی اشتراک سے 16 ستمبر کو سرینگر میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس حوالے سے اب تک تین سو سے زائد کاروباری افراد نے کنکلیو میں شرکت کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔ Mega Conclave Entrepreneurship will held September 16

Mega Conclave Entrepreneurship
Mega Conclave Entrepreneurship
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 11:11 AM IST

سرینگر: جموں وکشمیرانٹرپرنیورشپ کنکلیو کشمیر اسٹارٹ اپس فاسٹ بیٹل اور کشمیر باکس کے باہمی اشتراک سے 16 ستمبر کو سرینگر میں منعقد ہونے جارہا یے۔اس حوالے سے اب تک 3 سو سے زائد کاروباری افراد نے کنکلیو میں شرکت کے لیے خود کو رجسٹر کرایا ہے۔یہ ایک میگا انٹر رپرنیورشپ کنکلیو ہونے جارہا یے تاکہ جموں وکشمیر میں انٹر پرینورشپ اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔اس بڑی تقریب کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ 27 اگست سے جاری ہے اور اب تک 3سو کاروباریوں نے رجشٹریشن کرایا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس کانفرنس میں ملک کے معروف کاروباری شخصیات اور اعلی افسران شرکت کریں گے۔جن میں ویب ویدا کے بانی رجت تولی،آئی آئی ایم بنگلورو کے ڈائریکٹر آر ٹی کرشنن اور ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر ایس سی اے گروپ وغیر کے نام قابل ذکر ہیں ۔اس کے علاوہ ڈائیریکٹر صنعت و تجارت کشمیر محمود احمد شاہ، میونسپل کمشنر اور سی ای او اطہر عامر خان، کمشنر سیکرٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اعجاز احمد بٹ اور کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت بھی تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔ اس کنکلیو کے انعقاد کا بنیادی مقصد جموں وکشمیر میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینا ہے ہیں ۔وہیں اس تقریب میں تجارت اور کاروبار میں وسیع تجربہ رکھنے والے افراد اپنے تجربات دیگر کاروباری کے ساتھ ساجا بھی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.