سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نشاط علاقے میں انتظامیہ نے چار سو کنال زمین پر چنار باغ کے قیام کو ہری جھنڈی دی ہے۔ یہ نیا "چنار زار" سرینگر کے مضافات نشاط میں زبرون پہاڑی کے دامن میں قائم کیا جائے گا جہاں اس کے لیے چار سو کنال زمین مختض کی گئی ہے۔Chinar Zaar in Srinagar
ضلع مجسٹریٹ سرینگر محمد اعجاز نے اس علاقے کا دورہ کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ 15 اگست تک اس باغ میں 75 چنار کے پودے لگائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چنار سے وادی کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں اور اس باغ کے قیام سے شہر سرینگر کی رونق بڑھ جائے گی۔ یہ نیا چنار زار سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے باعث تفریح بنے گا۔DC Srinagar on Chinar Zaar
مزید پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ وادی میں صدیوں سے چنار اپنے شان اور خوبصورتی کے لیے معروف و مقبول ہیں لیکن گزشتہ دہائیوں سے چنار کے درخت کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔