ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس - مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

اجلاس کے پہلے سیشن کے دوران امیت شاہ نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور ترقیاتی امور کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Amit Shah
امت شاہ
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 10:09 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس کے پہلے سیشن کے دوران امیت شاہ نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور ترقیاتی امور کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گيا کہ 'مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں و کشمیر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا "ترقی کے ساتھ شفافیت" کا نعرہ بھی دیا گیا۔

بیان میں مذید کہا گیا کہ 'وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کی اسکیموں کی 90 فیصد رسائی کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں 76 فیصد ٹیکہ لگانے اور کشمیر کے چار اضلاع میں 100 فیصد ٹیکہ لگانے کے تعلق سے امت شاہ نے لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کی تعریف کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کی کہ وہ پاک اکوپائڈ کشمیر (پی او جے کے)، مغربی پاکستان سے آنے والے تمام مہاجرین اور جو کشمیر سے جموں ہجرت کر چکے ہیں ان پناہ گزینوں کو پیکیج کے فوائد کو یقینی بنایا جائے۔

امت شاہ نے حکام سے 'پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سمیت دیگر بہت سی ترقیاتی اسکیموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے 3000 میگاواٹ پاکال دول اور کیرو ہائڈروالیکٹرک منصوبوں کو شروع کرنے اور دیگر 3300 میگاواٹ کے منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی'۔

امت شاہ نے حکام کو ہدایت دی کہ 'منتخب پنچایت کے اراکین کو بھارت کی سیر کرائی جائے اور ان کو ٹریننگ دی جائے۔ پنچایت باڈیز اچھی طرح کام کریں اس کے لیے انہیں ساز و سامان اور دیگر وسائل فراہم کیے جائیں'۔

امیت شاہ نے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے زراعت میں جدید تکنیک کے استعمال کے کی بات کہی اور کہا کہ جموں و کشمیر میں سیب کی پیداوار کے معیار اور کثافت میں اضافے کے لیے کام کرنا چاہئے، تاکہ سیب کے کاشتکاروں کو فصل کی زیادہ سے زیادہ قیمت مل سکے۔

دوسرے دور کے اجلاس میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال، مرکزی سکریٹری داخلہ اجے بھلا، انٹلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر اروند کمار، ریسرچ اینڈ انالیسیس ونگ کے سربراہ سمنت گوئے اور سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جینیرل کلدیپ سنگھ نے حصہ لیا۔ ان لوگوں نے امت شاہ سے جموں و کشمیر میں کسیورٹی کے حالات اور عسکریت پسندوں کے حملے کے تعلق سے بات چیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.