ETV Bharat / state

'کوچنگ مراکز کے مالکان کورونا وائرس رہنما ہدایت پرعمل کریں' - واضح ہدایت جاری

گزشتہ ہفتے ایک کوچنگ میں کئی طلبہ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کےبعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر کی جائزہ میٹنگ میں اپیل۔

Meeting
اجلاس
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:34 PM IST

Updated : Jan 4, 2021, 9:10 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کی صدارت میں پیر کے روز ایک مٹینگ منعقد ہوئی، جس میں کوچنگ مراکز کے مالکان اور انتظامیہ کے دیگر رہنما کے علاوہ پرائیوٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے شرکت کی۔ جبکہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کے اعلی عہدیداران بھی اس اس مٹینگ میں موجود رہے۔

اجلاس

اس اجلاس میں گزشتہ ہفتے ایک کوچنگ میں کئی طلبہ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر اس نوٹیفیکیشن پر غور وخوص کیا گیا، تاکہ بچوں کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

میٹنگ کے دوران اے ڈی سی سرینگر نے کوچنگ مراکز کے مالکان کو واضح ہدایت جاری کی کہ وہ کورونا وائرس کے رہنما خطوط پر عمل کریں اور اگر ٹیوشن مرکز میں کوئی طالب علم کورونا وائرس سے مثبت پایا جاتا ہے تو اس کی جانکاری وقت پر متعلقہ محکمہ کو دی جائے تاکہ دیگر بچوں یا ٹیوشن مراکز کی انتظامیہ اور اساتذہ میں کوروناوائرس پھیلنے سے روکا جا سکے۔ وہیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ان ٹیوشن مراکز میں کوئی کورونا وائرس گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اُس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: آپسی بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا گہوارہ

اس موقع پر کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ وادی کشمیر میں اب کورونا وائرس مثبت کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور اگر کوچنگ مراکز میں کورونا وائرس کے روکتھام کی خاطر احتاط سے کام نہیں لیا گیا تو پھر سے یہ وائرس پھیل سکتا ہے۔ جس وجہ سے شہر سرینگر کی پوری آبادی کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے شہر سرینگر کے راجباغ اور پرے پورہ علاقے میں قائم کئی ٹیوشن سنٹرز میں پڑھائی کر رہے طلبہ کو کورونا مثبت پایا گیا تھا۔

Last Updated : Jan 4, 2021, 9:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.