ETV Bharat / state

Tribute to Mirwaiz Moulvi Farooq میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کی مناسبت سے اجلاس - سرینگر میں میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی

سرینگر میں میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کے ضمن میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں میرواعظ کے عزم و استقلال اور حوصلہ و استقامت کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کی مناسبت سے اجلاس

author img

By

Published : May 15, 2023, 7:09 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے سرینگر میں میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کے ضمن میں اجلاس کیا گیا۔ جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل، انجمن اوقاف جامع مسجد اور انجمن نصرۃ الاسلام کے ایکزیکٹیو اراکین اور سرکردہ ممبران کا ایک مشترکہ اجلاس شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے ہفتے بھر تقریبات کے ضمن میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سربراہ تنظیم میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی تقریبا گزشتہ 4 سال سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی نظر بندی اور قدغنوں پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میرواعظ کے عزم و استقلال اورحوصلہ و استقامت کوخراج تحسین پیش کیا گیا اور حکام کے جارحانہ رویے کی مذمت کی گئی۔ منعقدہ اجلاس میں بانی تنظیم شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق ؒ اور 21 مئی 1990 کے جانباز شہدائے حول کو ان کی غیر معمولی اور ناقابل فراموش قربانیوں کیلئے پُر نم آنکھوں سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اجلاس میں ہفتہ بھر شہادت کی تقریبات کے حوالے سے مختلف امورات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ بات واضح کی گئی کہ میرواعظ کی مسلسل نظر بندی اور ہر طرح کی سیاسی، سماجی سرگرمیوں پر سخت پابندیوں اور قدغنوں کے سبب اس بات کا امکان ہے کہ ہفتہ شہادت کی یادگاری تقریبات منانے کی پہلے کی طرح اجازت نہیں دی جائیگی۔ تاہم اجلاس میں طے پایا کہ شہید ملت اور دیگر تمام شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے 19 مئی 2023 جمعتہ المبارک کو مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل خصوصی دعائیہ مجلس، قرآن خوانی اور حسن قرات کی ایک پُر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا جائیگا۔

وہیں ہفتہ یعنی 20 مئی ساڑھے 10 بجے انجمن نصرۃ الاسلام کے زیر اہتمام شہید رہنما کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی ایک محفل آراستہ کی جائے گی اور بعد نماز ظہر صدر دفتر میرواعظ منزل راجوری کدل میں بانی تنظیم شہید ملت، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کے تئیں ایک دعائیہ مجلس میں ان کے لئے ایصال ثواب کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: Moulvi Farooq's Death Anniversary: مرحوم میر واعظ مولوی محمد فاروق کی 32 ویں برسی پر قرآن خوانی

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ اکیس مئی 2023 اتوار حسب روایت شہید ملت، شہید حریت اور دیگر تمام شہداء کی یاد میں مکمل ہڑتال رہے گی اور قدغنوں کے سبب مزار شہداء عیدگاہ سرینگر میں نہ تو خراج عقیدت کا جلسہ عام ہوگا اور نہ ہی اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریب ممکن ہوگی البتہ عوام انفرادی سطح پر اپنے محبوب قائد کے مزارپر حاضری دیےکر فاتحہ خوانی کا فریضہ انجام دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.