ETV Bharat / state

کشمیر کی "دنگل گرلز" سے ملیے - ناگہ بل گاندربل میں "دنگل گرلز"

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اب کشمیر میں بھی لڑکیاں مختلف شعبوں میں سامنے آرہی ہیں، جس میں کھیل کود نمایاں طور پر شامل ہے-

کشمیر کی "دنگل گرلز" سے ملیے
کشمیر کی "دنگل گرلز" سے ملیے
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 10:53 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:15 AM IST

ناگہ بل گاندربل میں "دنگل گرلز" کے نام سے معروف دو بہنیں نرگس اور جنت کراٹے کھیلنے والی ایسی لڑکیاں ہیں جو روایتی شعبوں سے ہٹ کر کراٹے میں بین الاقوامی سطح پر اپنا نام کمانا چاہتی ہیں۔

دنگل گرلز نام سے معروف یہ دو بہنیں اس وقت "نیشنل جوڈو کراٹے اکاڈمی گاندربل " میں کراٹے کی تربیت حاصل کر رہی ہیں اور کئی سالوں سے اس کھیل میں انہوں نے نمایا کارکردگی دکھائی ہے-

کشمیر کی "دنگل گرلز" سے ملیے

نرگس اور جنت کا ماننا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں کو ہر شعبے میں آگے آنا چاہیے اور کراٹے کوئی ایسا جدا شعبہ نہیں کہ جس میں لڑکیاں شامل نہ ہو-

ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دونوں بہنوں نے بتایا کہ 'اس کھیل سے لڑکیوں کو اپنا دفاع کرنے میں مدد ملتی ہے۔ خوداعتمادی، خود مختاری پیدا ہوتی ہے اور اس کے علاوہ بہت سارے فائدے ہیں۔

جنت اور نرگس نے ریاستی سطح پہ اس شعبے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور اس کے علاوہ کئی اہم قومی سطح کے چیمپین شپ میں بھی حصہ لیا ہے۔

مجاہد یعقوب جو دو بہنوں کے کوچ ہیں اور نیشنل جوڈو کراٹے اکاڈمی بھی چلاتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ کشمیر میں ایک زمانہ تھا جب لڑکیوں کا مارشل آرٹ و دیگر، ان جیسے شعبوں میں آنا عیب تصور کیا جاتا تھا، تاہم آج وہ صورتحال نہیں ہے-

ان کی اکاڈمی میں اس وقت پچاس سے زائد ایسی لڑکیاں صرف کراٹے میں تربیت حاصل کر رہی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں، لڑکوں کے شانہ بہ شانہ ہر شعبے میں سامنے آنا چاہتی ہیں-

ان کا کہنا ہے کہ 'اگر لڑکیوں کو اچھے سے راہ دکھائی جائے تو وہ لڑکوں سے بھی بڑھ کر مارشل آرٹ میں نمایاں مظاہرہ کرسکتی ہیں-'

مجاہد یعقوب کو پہلے پہلے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جب ان کی اکاڈمی میں لڑکیاں بھی تربیت حاصل کرنے کے لئے آنے لگی۔ تاہم آج صورتحال مختلف ہیں-

ان کا کہنا ہے کہ اب والدین خود اپنی بچیوں کو کراٹے سکھانے کے لئے آتے ہیں-

جنت و نرگس دو ایسی بہنیں ہیں جنہوں نے پورے کشمیر میں کراٹے کے میدان میں دنگل مچادی ہے اور اس کی وجہ سے اب وادی میں دنگل گرلز سے معروف ہیں- دونوں بہنیں پر امید ہیں کہ وہ آگے بین الاقوامی سطح پر اس کھیل میں نام کمانے میں کامیاب ہوں گی-

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.