ETV Bharat / state

کشمیری اداکار ثاقب وانی سے ایک ملاقات - انہوں نے اداکاری کو ہی ترجیح دی

ثاقب نیٹ فلکس اور دیگر انٹرٹینمنٹ چینلوں پر شائع ہونے والے ڈرامہ میں بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ اداکاری کے ساتھ فائنانس میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

Kashmiri actor saqib wani
کشمیری اداکار ثاقب وانی
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:05 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے رہنے والے ثاقب وانی نے حال ہی میں زی میوزک کی جانب سے ریلیز کی گئی ویڈیو سونگ 'لولن' میں نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ ہدایت کاری سے بھی موسیقی کے شائقین کا دل جیت لیا۔ 28 برس کے یہ فنکار اس سے قبل نیٹ فلکس اور دیگر انٹرٹینمنٹ چینلوں پر شائع ہونے والے ڈرامہ میں بھی کام کر چکے ہیں۔

کشمیری اداکار ثاقب وانی

ثاقب سرینگر شہر کے ٹینکی پورہ علاقے میں رہتے ہیں اور ان کی ابتدائی تعلیم نیو کانونٹ ہائی سکول سے ہوئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے اپنے سفر اور حال ہی میں ریلیز ہوئی میوزک ویڈو کے حوالے سے تفصیلی تذکرہ کیا۔

ثاقب کا کہنا ہے کہ ان کو اداکاری کا شوق بچپن سے تھا اور گھر والوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔ اگرچہ ان کے گھر والے چاہتے تھے کہ وہ سول سروسز میں جائیں تاہم انہوں نے اداکاری کو ہی ترجیح دی۔ اور اس وقت اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فائنانس میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی اداکارہ سونی رازدان اور طٰحہٰ سے بات چیت

زی میوزک کے شائع ہوئے ان کے نغمے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک لو سٹوری ہے۔ لیکن کہانی سب سے مختلف ہے اس میں لڑکے کو محبت اس لڑکی سے ہوتی ہے جو آٹزم سے جوجھ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں میں نے پہلی بار ہدایت کاری بھی کی ہے۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس نغمے کی شوٹنگ کے دوران کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ میرے دو ماموں اور ایک خاتون اداکار کی عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے وفات ہوگئی۔ اس کے بعد شوٹنگ کے لیے اجازت حاصل کرنے میں کافی پریشانی ہوئى۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.