ETV Bharat / state

First DJ Artist of Kashmir کشمیر کے پہلے ڈی جے آرٹسٹ زید مدثر سے ملیے - Zaid Mudassar First DJ Artist in Kashmir

زید مدثر کشمیر کے پہلے ڈی جے آرٹسٹ ہیں۔ زید مدثر نے اپنی صلاحیت، قابلیت اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ ویسے تو زید مدثر کا اصل تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔ تاہم گذشتہ تیس برسوں سے زید سرینگر شہر کے نٹی پورہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

06 July 2023
First DJ Artist of Kashmir
author img

By

Published : Jul 6, 2023, 6:00 PM IST

زید مدثر کشمیر کا پہلا ڈی جے آرٹسٹ

سرینگر: کشمیری نوجوان جہاں فن، آرٹ اور گلوکاری میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے قابل تعریف کام انجام دے رہے ہیں۔ وہیں اب گزشتہ چند برسوں کے دوران یہاں کے نوجوان نہ صرف ریپر کے طور پر ابھر رہے ہیں بلکہ ڈی جینگ کو بھی پیشہ کے طور پر اختیار کر چکے ہیں۔ یہ ہیں 33 سالہ ڈی جے آرٹسٹ زید مدثر، زید مدثر کشمیر کے پہلے ڈی جے آرٹسٹ ہیں جنہوں نے ڈی جینگ کو پیشہ کے طور پر اختیار کیا ہے۔ کشمیر اور کشمیر سے باہر اس نے مختلف کالج فیسٹیولز، کارپوریٹ ایونٹس اور شادی بیاہ کی تقریبات اور کلبوں وغیرہ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ایک الگ پہچان بنائی ہے۔
دراصل زید نے ممبئی سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ساؤنڈ انجینئرنگ اور ڈی جینگ میں باضابطہ طور پر تربیت حاصل کی۔ زید نے اپنے کریئر کا آغاز ممبئی سے ہی کیا۔ ممبئی کے فائی ستارا ہوٹلوں اور مختلف نامور کلبوں کے ساتھ یہ پانچ برس جڑے رہے۔ جس دوران یہ اپنی صلاحیت سے لوگوں کو نہ صرف محظوظ کرتے رہے بلکہ بحیثیت ڈی جے آرٹسٹ اپنی پہچان بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔ اصل میں زید مدثر کا تعلق جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے ہے۔ لیکن گزشتہ 30 برسوں سے یہ شہر سرینگر کے نٹی پورہ میں رہائش پذیر ہیں۔

زید کو بچپن سے ہی میوزک کا شوق رہا ہے۔ سنگینت کی دھنوں کو باریکی سے سننا اور موسیقی کے ذریعے لوگوں کو انٹرٹین کرنے کی دلچسپی انہیں شروع سے رہی ہے۔ 2016 میں زید مدثر نے ممبئی سے واپس آنے کا فیصلہ کیا تب سے لے کر یہ کشمیر میں ہی کام کررہے ہیں۔ زید مدثر کہتے ہیں کہ اگرچہ کشمیر میں پہلی پہل ڈی جینگ کا تصور نہیں تھا لیکن اب یہاں بھی آہستہ آہستہ ڈی جینگ کو تقویت مل رہی ہے اور لوگ اپنی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کو ڈی جے کے ذریعے یاد گار بنا رہے ہیں۔
شروعات میں اگرچہ زید مدثر کو کئی مشکلات اور سماج کی مخالفت کا بھی سامنا رہا۔ تاہم اپنے گھر والوں کے تعاون سے اس نے کسی بھی مشکل یا مخالفت کو آڑے آنے نہیں دیا۔ ڈی جے آرٹسٹ زید کا کہنا ہے کہ کشمیر میں نوجوانوں کی سوچ میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ یہاں کی نئی نسل کے نوجوان ڈاکٹر، انجینئر یا دیگر پیشہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بھی اپنا مستقبل سنوار رہے ہیں اور کئی نوجوان اب ڈی جینگ میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ کسی زمانے میں محمد رفیع کے رومانوی یا اداس گانوں یا آر ڈی برمن کے پارٹی گانوں کو اہمیت دی جاتی تھی۔ لیکن عصر حاضر میں ڈی جے کی دھن پر لوگ ناچتے نظر آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.