ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں'۔
وہیں سرینگر کے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کے آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر ایس ایم ایچ ہسپتال میں ایک ہزار لیڑ فی منٹ کے حساب سے پیداواری صلاحیت رکھنے والے آکسیجن جنریشن پلانٹ کو چالو کیا گیا جبکہ کشمیر نرسنگ میں بھی ایک ہزار ایل پی ایم کے نئے آکسیجن جنریشن پلانٹ سے ہسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ محمد اعجاز اسد کے مطابق کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہسپتالوں کے علاوہ منتخب کووڈ مراکز میں آکسیجن سے لیس بستروں کی گنجائش کو بھی بڑھانے کا عمل جاری ہے۔
ضلع سرینگر میں کنٹینمنٹ اور مائیکرو کنٹینمنٹ زون کی تفصیل دیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کہ 'ضلع میں اس وقت 93 علاقوں کو کنٹینمنٹ زون میں رکھا گیا ہے جبکہ ضلع میں مائیکرو کنٹینمنٹ زون کی تعداد 53 ہیں۔