ETV Bharat / state

خواتین کی کاؤنسلنگ سے شہرت کی بلندی پرسیرت - سیرت الدین

جموں و کشمیر کی ایم بی بی ایس طالبہ لاک ڈاؤن کے دوران خواتین کی مفت کاؤنسلنگ کر رہی ہیں۔

mbbs student
mbbs student
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 8:35 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 9:11 AM IST

سری نگر شہر کے سوپور علاقہ کی باشندہ 23 سالہ سیرت الدین بغیر کسی فیس کے خواتین کی کاؤنسلنگ کر رہی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیرت کا کہنا تھا کی وہ بچپن سے ہی ایک یتیم کھانا کھول کر خدمت خلق کرنا چاہتی تھی تاہم ان کا یہ خواب اب حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

خواتین کی کونسلنگ کر شہرت بٹورتی سیرت
تفصیلی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ " میں بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی ہو اور عالمی وبا کی وجہ سے ہمیں وہاں سے یہاں مارچ کے مہینے میں لایا گیا۔

یہاں ہمیں ایک مقامی ہوٹل میں قرنطین رکھا گیا۔ اسی دوران ایک معذور لڑکی نے مجھ سے مشورہ مانگا۔ میری صلح کے بعد وہ ذہنی دباؤ سے باہر آئیں۔ جس کے بعد اس نے فیس بک میں ایک خواتین گروپ میں میرے تعلق سے ایک پوسٹ ڈالا۔ پھر کیا تھا میرے پاس کافی خواتین اپنے مسائل لے کر آنے لگیں اور میں ان کی مشکلات کو سمجھ کر جو بھی کر سکتی تھی کرتی رہی۔"

سیرت الدین نے بتایا کہ "میں ابھی ڈاکٹر نہیں بنی ہوں۔ ایم بی بی ایس کے آخری سال میں ہوں اس لئے خود کسی کو کوئی بھی دوا نہیں دیتی تاہم ماہرین اور سینئر ڈاکٹر سے رجوع کرکے ان کا مشورہ لے کر خواتین کو مشورہ دیتی ہوں۔ میں چاہتی تھی کی میں کارڈیالوجسٹ بنوں تاہم اب سوچ رہی ہوں کی ماہر نفسیات بھی اچھا شعبہ ہے۔"

سیرت الدین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ وادی سے باہر جاکر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں لیکن میں یہاں رہ کر یہاں کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔

واضح ہو کہ سری نگر میں سیرت ان دنوں فری کونسلنگ کے لئے کافی شہرت حاصل کر رہی ہیں۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 9:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.