ETV Bharat / state

MBBS Seats Allotment in Pak Medical Colleges: سرینگر، اننت ناگ میں ای ڈی کے چھاپے - ایم بی بی ایس گھوٹالہ اننت ناگ ای ڈی چھاپہ

پاکستان میں ایم بی بی ایس نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درج ایک معاملے میں ای ڈی نے جمعرات کو سرینگر اور جنوبی کشمیر میں تین مقامات پر چھاپہ مارے۔ ED Raids in Kashmir

سرینگر، اننت ناگ میں ای ڈی کے چھاپے
سرینگر، اننت ناگ میں ای ڈی کے چھاپے
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 12:37 PM IST

سرینگر، اننت ناگ میں ای ڈی کے چھاپے

اننت ناگ / سرینگر (جموں و کشمیر): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پاکستان میں ایم بی بی ایس نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درج ایک معاملے میں جمعرات کو علیٰحدگی پسند رہنما قاضی یاسر اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بھٹ کے رہائشی مکانات سمیت تین مختلف جگہوں پر چھاپے مارے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے ہمراہ جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے قاضی محلہ میں واقع علیٰحدگی پسند رہنما قاضی یاسر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ساتھ ہی سالویشن موومنٹ نام کی تنظیم کے چیئرمین ظفر اکبر بھٹ کی رہائش گاہ واقع باغ ماہتاب، سرینگر سمیت برزلہ علاقے میں سید خالد گیلانی کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجز میں جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے لیے مخصوص ایم بی بی ایس نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان مخصوص نشستوں کے عوض حاصل ہونے والی رقم کو خطے میں عسکریت پسندی کو فروغ دینے کے لئے استعمال میں لایا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی مہینے میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے ایم بی بی ایس نشستوں کے معاملے میں آٹھ افراد پر فرد جرم عائد کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی تھی۔ ان افراد میں علیحدگی پسند رہنما قاضی یاسر اور سالویشن موومنٹ محمد اکبر بھٹ بھی شامل ہیں۔ دیگر ملزمین میں فاطمہ شاہ، الطاف احمد بھٹ، (جو اس وقت پاکستان میں مقایم ہے)۔ قاضی یاسر، محمد عبد اللہ شاہ، سبزار احمد شیخ، منظور احمد شاہ (اس وقت پاکستان میں) اور محمد اقبال میر (جسے علالت کی وجہ سے ضمانت دی گئی) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سرینگر: این سی لیڈر کے بیٹے کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.