ETV Bharat / state

سرینگر: آگ کی واردات میں رحیم موٹرس کی عمارت کو نقصان - فائر اینڈ ایمرجنسی سروس

سرینگر کے رنگریٹ میں واقع رحیم موٹرس کی عمارت میں آگ لگنے کے سبب عمارت میں موجود صارفین کی کئی گاڑیاں خاکستر ہو گئیں۔ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرینگر: آگ کی واردات میں رحیم موٹرس کی عمارت کو نقصان

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 7:44 PM IST

سرینگر کے مضافات انڈسٹریل اسٹیٹ، رنگریٹ میں قائم رحیم موٹرس کی عمارت میں جمعہ کے روز آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب کئی گاڑیاں خاکستر ہو گئیں۔

رحیم موٹرس کی انتظامیہ نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی ہے۔ وہاں کام کر رہے ایک شخص نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ہم اپنے معمول کے کام میں مصروف تھے جب اچانک شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی۔‘‘

سرینگر: آگ کی واردات میں رحیم موٹرس کی عمارت کو نقصان

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’صبح تقریبا دس بجے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور پوری عمارت کو اپنی چپیٹ میں لے لیا۔ اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ہمارے دفتر کے نزدیک ہی واقع ہے، لیکن انہیں مزید گاڑیوں کا بندوبست کرنے میں پندرہ منٹ سے زیادہ کا وقت لگا، جس وجہ سے کافی نقصان ہو گیا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے دوران انہوں نے صارفین کی کچھ گاڑیاں بچانے میں کامیابی حاصل کی تاہم عمارت کے اندر موجود گاڑیاں خاکستر ہو گئیں۔ ’’ابھی تک نقصان کا پورا اندازہ نہیں لگایا گیا۔‘‘

وہیں فائر اور ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ’’آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا تھا، ہماری دو گاڑیاں اور 6 پانی کے ٹینکر وہاں بھیج دیے گئے تھے، ہم ہمیشہ موقع پر وقت رہتے پہنچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں تاہم کبھی کبھی ناگزیر حالات کی وجہ سے دیر ہو جاتی ہے۔‘‘

انہوں نے اس سانحے میں کسی جانی نقصان کے نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.