ETV Bharat / state

'چیری اگانے والوں کے لئے مارکیٹ انٹرونشن اسکیم متعارف کی جائے' - Masoodi demands Market Intervention Scheme

نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے چیری کی بھاری مقدار کو برآمد کرنے میں مالکان باغات کو پیش آرہے مشکلات پر زبردست تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے میں جموں وکشمیر انتظامیہ کی بے حسی پر زبردست برہمی کا اظہار کیا ہے۔

چیری اگانے والوں کے لئے مارکیٹ انٹرونشن سکیم متعارف کی جائے: حسنین مسعودی

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 2:10 PM IST

سری نگر جموں قومی شاہراہ کے مسلسل لاک ڈاﺅن اور بار بار موسم کی خرابی سے بند ہونے کے علاوہ گھریلو پروازوں کی عدم دستیابی نے میوہ اگانے والوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے اور ان لوگوں کے پاس چیری جیسے موسمی پھل کی اپنے بلبوتے پر ماکیٹنگ کرنے کے بہت ہی کم مواقع موجود ہیں۔

حسنین مسعودی نے کہا کہ لاک ڈاﺅن اور بندوشوں کی وجہ سے پیکنگ کا مواد دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے چیری اگانے والوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ باغبانی کی طرف سے برآمد کرنے کے لئے چیری کی تیار فصل کے لئے مارکیٹ انٹروینشن سکیم متعارف کی جائے اور میوہ اگانے والوں کو معقول اور مناسب قیمتیں دیں جائیں۔

مسعودی نے کہا ہے کہ مارکیٹ انٹرونشن سکیم کی عدم موجودگی میں میوہ اگانے والوں کو زبردست نقصان سے دوچار ہونے پڑ سکتا ہے، جو پہلے ہی حالات کی خرابی اور قبل از وقت برفباری کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت میوہ اگانے والوں کی راحت کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جائیں گے تو یہاں کی میوہ صنعت اپاہج ہوکر رہ جائے گی۔ انہوں نے کشمیر میں کولڈ اسٹوریج اور فوڈ پروسیسنگ کی گنجائش میں اضافہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ ایسی صورتحال کے دوران میوہ کو بوسیدہ اور ضائع ہونے سے بچائے جاسکے اور وادی میں ہی ان کی ڈبہ بندی کا بھر پور انتظام ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.