مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے بعد وہاں پر بڑی تعداد میں فوج تعینات کی گئی ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کیا گیا جس میں وقفے وقفے سے رعایت دی جا رہی ہے۔
کرفیو اور بندشوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عید الاضحی کے بعد منعقد ہونے والی شادی بیاہ کی تقاریب کو منسوخ کرنا پڑا ہے جبکہ کرفیو کی وجہ سے شادی کی خریداری بھی نہیں ہو سکی ہے اور تمام بازار بند ہیں۔
حالاںکہ کرفیو میں رعایت بھی دی جا رہی ہے لیکن حالات ایسے نہیں ہیں کہ شادی کی تقریب منعقد کی جا سکے جبکہ مواصلاتی نظام ٹھپ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے عزیز و اقارب سے بھی رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں۔