سرینگر:مشہور سنتور نواز شیو کمار شرما نہیں رہے ۔1938 میں جموں میں پیدا ہونے والے فنکار کا 84 برس کی عمر میں منگل کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔وہ گزشتہ مہینوں سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔سنتور کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں ان کا اہم رول رہا۔Shiv Kumar Sharma dies at 84
پنڈت شیو کمار شرما نے ہری پرساد چورسیہ کے ہمراہ کئی ہندی فلموں جیسے سلسلہ, لمحے اور چاندنی کی موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔
ان کی موت سے موسیقی کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ نہ صرف موسیقی سے وابستہ کئی فنکاروں نے ان کی موت پر گہری رنج وغم کا اظہار کیا ہے بلکہ سماجی اور کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی صدمے کا اظہار کیا ہے۔Condolences Pour In For Santoor Maestro Shivkumar Sharma
یہ بھی پڑھیں:
ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی ایک ٹویٹ کرکے آنجہانی سنتور استاد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے ٹویٹ پیغام کہا کہ پنڈت شیو کمار شرما کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا وہ ایک لیجنڈ تھے جنہوں نے سنتور کو اتنا مقبول کیا جنتا اس سے قبل کسی نے نہیں کیا تھا۔ ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا وہ وطن کے قابل فخر بیٹے تھے جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی چھاپ ڈالی۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔