سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز دو آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے، اس کے علاوہ آج صبح انتظامیہ نے سینیئر آئی پی ایس آفیسر نتیش کمار کو کشمیر کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کا انسپکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔ انتظامیہ نے آج ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری اور ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ کے تبادلے کا حکم جاری کیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، جو کہ ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کا انتظار کر رہے تھے، کو لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ موصوف اپنے فرائض کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں: Nitish Kumar New IG CID نتیش کمار کشمیر کے سی آئی ڈی انسپکٹر جنرل تعینات
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سید عابد رشید اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ محکمہ ثقافت کے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی، جموں و کشمیر کا چارج بھی سنبھالیں گے۔