ETV Bharat / state

Man Drowns In Nageen Lake نگین جھیل میں معمر شخص غرقاب، لاش بازیاب - سرینگر میں مچھلی پکڑنے کے دوران معمر شہری غرقاب

نگین جھیل میں منگل کی سہ پہر ایک معمر شہری کی لاش برآمد کی گئی۔ متوفی کی شناخت بٹہ مالو کے نثار احمد کے بطور ہوئی ہے۔

man-drowns-while-fishing-in-nigeen-lake-body-recovered
نگین جھیل میں معمر شخص غرقاب، لاش بازیاب
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 6:26 PM IST

سرینگر: شہرہ آفاق نگین جھیل میں منگل کی صبح مچھلی پکڑنے کے دوران معمر شہری غرقاب ہوا اور بعد ازاں اس کی لاش برآمد کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق نگین جھیل میں منگل کی سہ پہر ایک معمر شہری کی لاش برآمد کی گئی۔عین شاہدین نے بتایا کہ بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والا ایک معمر شہری ہفتے میں تین بار نگین جھیل میں مچھلیوں کا شکار کرنے کی خاطر آتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب معمر شہری نے حسب معمول ایک کشتی لی اور نگین جھیل کے بیچ و بیچ مچھلیاں پکڑنے کی خاطر گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چند مقامی افراد نے خالی کشتی دیکھی اور پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا کہ معمر شہری غرقاب ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Elderly Man's body found کولگام میں معمر شخص کی لاش برآمد

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے متوفی کو دیکھا اور بعد ازاں ایس ڈی آ ر ایف کی مدد سے معمر شہری کی لاش کو پانی سے باز یاب کیا گیا۔متوفی کی شناخت بٹہ مالو کے نثار احمد کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کولگام کے کھڈونی علاقے میں نالہ ویشیو سے معمر شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت 65 سالہ نذیر احمد صوفی ولد ثنا اللہ صوفی ساکن چیر ہامہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.