سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں منگل کے روز ایک شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک چونکا دینے والے واقعہ میں، سری نگر پولیس نے ایک نوجوان کے ساتھ "غیر فطری جنسی تعلقات" کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرینگر پولیس نے جبراً ایک نوجوان کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات بنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "نو سال کے بچے کے ساتھ جبراً غیر فطری جنسی تعلقات بننے کے الزام میں سرینگر کے نور باغ علاقے کے رہنے والے وسیم راجا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
اُن کا مزید کہنا تھا کہ"راجا پر جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ ایکٹ (POCSO) 2012 کی دفعہ پانچ اور چھ کے علاوہ تعزیراتِ ہند کی دفعہ 377 (غیر فطری جرائم) کے تحت مہاراج گنج تھانے میں معاملہ زیر ایف آئی آر 30/2023 درج کی گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔" پولیس کے مطابق "راجا اس وقت مسجد عائشہ ملک آگن میں بطور امام کام کر رہا تھا۔ اُن پر عائد دفعہ 377 کے تحت عائد الزامات ثابت ہونے پر اُن کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ وہیں POCSO کی دفعہ پانچ اور چھ کے تحت اُن کو کم از کم 20 برس کی قید یا سزائے موت بھی ہو سکتی ہے۔"