ETV Bharat / state

سیاحتی مقامات کو مزید دلکش بنانا ہماری ترجیحات میں شامل، اٹل ڈولو - کشمیر میں سیاحت کا شعبہ

JK Chief Secretary In Srinagar جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری اٹل ڈولو نے کہا کہ "میری ترجیح عوام کی شکایات کو سننا اور ان کا حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروجیکٹس کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔

جموں وکشمیر چیف سیکریٹری اٹل ڈولو
جموں وکشمیر چیف سیکریٹری اٹل ڈولو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 4:08 PM IST

سیاحتی مقامات کو مزید دلکش بنانا ہماری ترجیحات میں شامل:اٹل ڈولو

سرینگر: جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری اٹل ڈولو کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سیاحتی مقامات کو مزید دلکش بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر سیاحت کے اعتبار سے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔موصوف چیف سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سرینگر کے ایس پی ایس میوزیم کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر خاص طور پر وادی کشمیر سیاحت کے اعتبار سے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'یہاں کے سیاحتی مقامات کو مزید دلکش بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے'۔

اٹل ڈولو نے کہا کہ ایس پی ایس میوزیم بلڈنگ کی تعمیر کا کام گذشتہ برسوں سے چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس کو بھی اچھی طرح سے تیار کیا جائے اور اس میں موجود خزانے کی نمائش کی جائے تو یہ بھی سیاحوں کی دلچسپی کا خاص مرکز بن سکتا ہے'۔ بتادیں کہ بدھ کے روز جموں و کشمیر کے نو تعینات چیف سیکریٹری اٹل ڈولو کو سرینگر کے سیکرٹریٹ پہنچنے پر ملازمین اور افسران نے پرجوش استقبال کیا تھا۔

اٹل ڈولو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میری ترجیح عوام کی شکایات کو سننا اور ان کا حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروجیکٹس کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ کویڈ کیسز کی نئی لہر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے اس حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کسی خطرے کی گھنٹی ابھی نہیں ہے، اور انتطامیہ اس صورتحال پر نظر بنائے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے حال ہی میں راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد رواں سال کے آخری 11 مہینوں میں جموں و کشمیر میں دو کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی ، جو کہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.