مخدوم صاحب روپ وے، دس ماہ بعد دوبارہ شروع - کیبل کار کارپوریشن
تقریباً دس ماہ بعد مخدوم صاحب ؒ روپ وے کو کووڈ 19 کے تمام رہنما خطوط کو ملحوظ رکھ کر زائرین اورعام لوگوں کی سہولیت کی خاطر شروع کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ حمزہ مخدوم صاحب ؒ کی زیارت گاہ کو جوڑنی والی روپ وے کو یومیہ بنیاد پر صبح 10 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک پھر سے تجارتی سطح پر چالو کیا گیا یے۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر حل کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا اعلان
ادھر مخدوم صاحب( رح ) کی زیارت گاہ میں حاضری دینے والے زائرین اس روپ وے کے چالو ہونے سے کافی خوش نظر آرہے ہیں ۔زائرین اور مقامی لوگوں نے کیبل کار کارپوریشن کے اس اقدام کی سراہانا کرتے ہوئے کہا کہ اب اس روپ وے کو بنا کسی خلل کے چالو رکھا جانا چائیے۔
کیبل کار کارپوریشن کی جانب سے کورونا وائرس کے وضح کئے گئے تمام رہنما خطوط کے مطابق سماجی دوری کے علاوہ مسافروں کے سوار ہونے سے قبل اور اترانے کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص دھیان رکھا جارہا ہے۔
انچارج پروجیکٹ مخدوم صاحب روپ وے ریاض احمد مکایا کہتے ہیں کہ انہیں امید نہیں تھی اس کے چالو ہونے سے لوگ اس طرح کی دلچسپی دکھائے گے ۔تاہم انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں زیادہ سے زیادہ لوگ اس روپ وے کا مزا لے گے۔ جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن کو مخدوم صاحب روپ وے کو پہلے مرحلے کے تحت ہاری پربت قعلے اور پھر بادامی واری تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ تاکہ شہر خاص کی اور سیاحوں کو راغب کیا جاسکے۔