سرینگر: میجر جنرل موہت سیٹھ نے منگل کو وادی کشمیر میں فوج کی کلو فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔۔Major General Mohit Seth takes over as GoC Kilo Force
فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق میجر جنرل سنجیو سنگھ سلاریا کمان چھوڑنے پر ہیڈ کوائٹر ناردرن کمانڈ، ادھمپور چلے گئے۔
میجر جنرل موہت سیٹھ کو دسمبر 1991 میں 3 مدراس رجمنٹ میں کمیشن دیا گیا تھا۔تین دہائیوں پر محیط اپنے ممتاز فوجی کیریئر میں انہوں نے جموں و کشمیر، شمال مشرقی اور آرمی ہیڈکوارٹر میں مختلف نامور اسٹاف اور کمانڈ تقرریوں پر کام کیا ہے۔وہ بھرتی فوج کے رابطہ افسر(لائزن آفیسر)، بھارت کے ہائی کمیشن،برطانیہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔