ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا جائزہ لیا - ای ٹی وی بھارت

لیفٹیننٹ گورنر نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ جموں اور سرینگر کو جدید، پائیدار اور معاشی طور پر متحرک شہروں میں تبدیل کرنے کے لئے تمام امکانات تلاش کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Mar 24, 2021, 9:34 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی جس دوران لیفٹیننٹ گورنر نے منصوبے کو مزید پائیدار اور ماحول دوست بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پائیدار ماحول اور شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ دریائے جہلم کی جمالیاتی قدر کی بحالی کے لئے جامع اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔ انہوں نے مقررہ وقت میں منصوبوں کی تکمیل کے لئے مخصوص ہدایات منظور کیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹس کے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ جموں اور سری نگر کو جدید، پائیدار اور معاشی طور پر متحرک شہروں میں تبدیل کرنے کے لئے تمام امکانات تلاش کریں۔

انہوں نے بین شعبہ جاتی کوآرڈینیشن برقرار رکھنے پر زور دیا اور افسران سے کہا کہ وہ اسمارٹ سٹی کے مختلف اقدامات کو موثر طریقے سے نافذ کریں۔

اس میٹنگ میں سرینگر اسمارٹ سٹی منصوبے کے مختلف دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں دریاؤں، جھیلوں، ندی نالوں کا تحفظ، نقل و حرکت، کھیل اور نوجوانوں کے تفریحی مقامات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.