ETV Bharat / state

ایل جی نے کشمیر یونیورسٹی کونسل کی 81 ویں میٹنگ کی صدارت کی - سینٹر فار اِنٹرڈسپلینری ریسرچ اینڈ انوویشن

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر یونیورسٹی کونسل کی 81 ویں میٹنگ کی راج بھون میں صدارت کی۔ لیفٹیننٹ گورنر رہنے کے ساتھ ساتھ منوج سنہا یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔

Lt Governor chairs Kashmir University Council meet
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کونسل کی 81 ویں میٹنگ کی صدارت کی
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 9:11 PM IST

میٹنگ کے دوران منوج سنہا نے کشمیریونیورسٹی کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات و سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات طلب کیں اور یونیورسٹی حکام کو جامع تدریسی و تحقیقی ماحول بنانے کی ہدایت دی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی کونسل کی 81 ویں میٹنگ کی صدارت کی

کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے یونیورسٹی کے اقدامات اور کامیابیوں سے متعلق مختلف تدریسی، تحقیقی، مالی اور امتحانات سے متعلق اصلاحات پر ایک پاور پرزنٹیشن پیش کیں۔

اُنہوں نے چانسلر کو نئے تحقیقی پروگراموں اور توسیعی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی جو دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے شروع کی گئی ہیں اور جس کے لئے مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے ہیں۔

دوران میٹنگ سینٹر فار اِنٹرڈسپلینری ریسرچ اینڈ انوویشن اور سینٹر آف ایکسلنس فار گلیشولوجیکل ریسرچ کی حصولیابیوں کے بارے میں ایل جی کو جانکاری دی گئی۔اس کے علاوہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی سے متعلق سرگرمیوں، انوویشن اور انکیوبیشن سہولیات، توسیع اور آؤٹ ریچ پروگراموں وغیرہ سے متعلق بھی اجلاس کو روشناس کیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ماہرین تعلیم کو نئی تعلیمی پالیسی 2020 کی عمل آوری میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنے اور اس ضمن میں منصوبہ مرتب کرنے پر زور دیا تاکہ اعلیٰ تعلیمی شعبہ موثر، نتیجہ خیز اور فعال بنایا جاسکے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی اِنتظامیہ سے کہا کہ' وہ یونیورسٹی کام کاج میں بہتری لانے کے لئے ایک نقش راہ تیار کریں، تحقیقی ماحول مستحکم کرنے اور بنیادی ڈھانچہ سہولیات کی توسیع کے علاوہ دیگر تدریسی اور تحقیقی پروگراموں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ' تعلیم و تدریسی کا بہترین طریقہ اِختیار کیا جانا چاہیئے۔تحقیقی کام پر خصوصی توجہ مرکوز کر نے پر زور دیتے ہوئے، اُنہوں نے نشیلی اَدویات کی لت سے نمٹنے کے لئے کونسلنگ اور نفسیاتی صحت میں بہتری لانے پر زور دیا۔

اُنہوں نے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو بین الاقوامی فیلو شپ اور انعامات حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کیں۔

مزید پڑھیں: دستکاریوں کو فروغ دینے کے لیے اونتی پورہ میں سیمنار

میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، فائنینشل کمشنر ارون کمار مہتا، وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر منوج کمار دھر، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر بیچن لال، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز روحیلہ، نامزد چانسلر پروفیسر شمیم احمد شاہ، پروفیسر شوکت احمد شاہ، ڈاکٹر فہمیدہ ہلال، ڈاکٹر منظور احمد، ڈاکٹر طارق احمد بٹ، پروفیسر جسپال سنگھ سندھواور ڈاکٹر شملہ، ڈاکٹر نثار احمد میر رجسٹرار کے یو اور دیگر اعلیٰ افسران نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.