جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 'ضلع سرینگر، جموں، بارہمولہ اور بڈگام میں کورونا کرفیو میں 10 مئی تک مزید توسیع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جموں صوبے کے سامبہ ضلع میں بھی کورونا کرفیو 10 مئی تک نافذ رہے گا۔'
بیان میں مزید کہا گیا کہ 'یہ فیصلہ جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔'
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4650 پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سرینگر میں 1311، جموں میں 598، بارہمولا میں 352 اور بڈگام میں 386 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ سامبہ میں 50 نئے کیسز درج ہوئے۔ اس دوران خطے میں 37 اموات بھی ہوئیں جن میں سے 25 جموں میں جبکہ 12 کشمیر صوبے میں ہوئی ہیں۔