ETV Bharat / state

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے خطہ میں سردی کی شدت میں کمی - Kashmir reduced the severity of cold in region

Weather Report of Jammu and Kashmir۔ جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر سمیت جنوبی اور شمالی کشمیر کے بالائی کئی اضلاع میں گزشتہ رات سرد ترین رات کے برخلاف کمی دیکھی گئی ہے۔

Weather Report of Jammu and Kashmir
Weather Report of Jammu and Kashmir
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 10:56 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): کشمیر کے چند بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری سے خطہ میں سردی کی شدت میں آج کمی دیکھی گئی۔ وہیں وادی کے بیشتر اضلاع میں پارہ نقطۂ انجماد سے اُوپر رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق، کشمیر کے شوپیاں اور گلمرگ میں آج صبح ہلکی برف باری دیکھی گئی۔ وہیں جموں صوبہ میں بھی چند ایک مقام پر ہلکی بارش ہوئی۔ "
محکمہ کے مطابق، جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج رات کا درجۂ حرارت 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، اننت ناگ کشمیر کا سب سے سرد مقام رہا جہاں پارہ منفی 2.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں پارہ 0.2 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں پارہ 1.4 ڈگری سیلسیس رہا. جب کہ شوپیاں، کپواڑہ اور کوکرناگ میں بالترتیب منفی 1.6، 1.3 اور 1.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح برامُلہ میں شبنا درجۂ حرارت 0.6 جب کہ باندی پورہ میں 0.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے تمام علاقوں میں بھی درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بانیہال میں سب سے کم 6.6 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج کیا گیا، جس کے سبب جموں صوبہ کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجۂ حرارت 11.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 11.2 ڈگری سیلسیس، کٹھوعہ میں 12.0 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 8.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بانیہال کے بعد بھدیروہ میں جموں صوبہ میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجۂ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لیہہ میں منفی 6.9 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 4.8 ڈگری سیلسیس اور دراس میں منفی 6.9 ڈگری سیلز درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلمرگ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

سری نگر سمیت کئی علاقوں میں سرد ترین موسم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.