ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update : کشمیرمیں 2 اور3 مارچ کو موسم خراب ہونے کا امکان - 2 اور3 مارچ کو موسم خراب ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔Rains In Kashmir

کشمیرمیں 2 اور3 مارچ کو موسم خراب ہونے کا امکان

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 1:27 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں سخت ترین سردیوں کے لئے مشہور چلہ کلان اور چلہ خورد کا دور اقتدار ختم ہونے کے باوجود بھی شبانہ سردیوں کا زور برابر جاری ہے۔Light Snow, Rainfall Predicted In J&K

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔Weather In Kashmir

انہوں نے کہا کہ وادی میں دو اور تین مارچ کو بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔Snowfall In Kashmir

ان کا کہنا تھا کہ تاہم پانچ مارچ تک کسی بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔

وادی میں ابر آلود موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔ Cloudy Weather In Kashmir

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔

گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Light Snow, Rainfall Predicted In J&K

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں منفی11.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دریں اثنا وادی میں منگل کے روز بھی موسم خشک مگر ابر آلود رہا۔

لوگوں میں گرمی کے لئے دفتروں، دکانوں، کارخانوں اور دوسری کام کی جگہوں پر گرمی کے آلات جیسی ہیٹر وغیرہ کا استعمال کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : Snowfall in Kashmir: کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.