ETV Bharat / state

Weather Update in Kashmir: وادی میں بارشوں کا سلسلہ جاری - Light Rains In Kashmir

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمے نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔Weather Update In Kashmir

light-rainfall-continue-in-kashmir-weather-to-remain-cloudy-till-5-may
وادی میں بارش کو سلسلہ جاری
author img

By

Published : May 4, 2022, 3:23 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں دو روز سے ہلکی بارشوں اور ابر آلود آسمان کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی واقع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دو مئی کو پیشن گوئی کی تھی کہ وادی میں 3 تا 6 مئی تک موسم میں تبدیلی ہوگی جس سے ابر آلود آسمان کے ساتھ ساتھ درمیانی درجہ کی بارش ہوگی۔ Light Rains In Kashmir

اس پیش گوئی کے عین مطابق وادی میں منگل کو عیدالفطر کے نماز کے اختتام سے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دوپہر تک جاری رہا۔ تاہم دوپہر کے بعد موسم میں بہتری آئی اور بارشیں تھم گئیں۔ اس بارش سے گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی۔ Heat wave Dip in Kashmir

آج صبح پھر سے بارش شروع ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں پانچ مئی تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازں موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

وادی کے سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چویس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 25.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حررات4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران14.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بارشوں سے وادی کی بیشتر سڑکوں پر ہوئے گڑھوں میں جمع پانی اور کناروں پر جمع کیچڑ سے لوگوں کو چلنا پھرنا از بس محال ہوگیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ موثر ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ڈرین کے ذریعے بہنے کے بجائے سڑکوں پر ہی جمع ہوجاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.