ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشوں کا امکان

author img

By

Published : May 17, 2022, 1:22 PM IST

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ Weather Update In Kashmir

کشمیر: اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشوں کا امکان

سرینگر: خشک موسم مگر جزوی طور ابر آلود مطلع کے بیچ محکمۂ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ Weather Update In kashmir

انہوں نے کہا کہ بعد میں 19 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 20 سے22 مئی تک ایک بار پھر بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ دریں اثنا وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج کی گئی۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Today's weather in Srinagar

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھاسرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.