ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کشمیر میں آئندہ 13 مارچ کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 1:25 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے کہیں کہیں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدرج اضافہ درج ہو رہا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 13 مارچ کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 14 سے17 مارچ تک موسم خشک مگر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں سے 18 سے21 مارچ تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران رک رک بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔

ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ ہو رہی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Weather Improved In The Valley موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے لی راحت کی سانس

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ دارس، جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں اتوار کی صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا اور لوگوں کو خوش کن دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.