سرینگر: وادی کشمیر میں جعمے اور ہفتے کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔زلزلے کا مرکز پہلگام کا علاقہ تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت3.7 ریکارڈ ہوئی ہے۔۔ earthquake jolts Kashmir
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق کشمیر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب12 بجکر 37 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز پہلگام کا علاقہ تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔Earthquake hits Kashmir
تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشا تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔ Earthquake in Kashmir
یہ بھی پڑھیں : Earthquake in Kishtwar: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے