ETV Bharat / state

گرو پرو کے موقع پر منوج سنہا کی گرودوارہ میں حاضری

جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے گورو پرو کے موقع پر چاند نگر گردوارہ میں حاضری دی اور گرو گوبند کی زندگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ' گرو گوبند جی امن، اتحاد اور صبر کی ایک مثال تھے جن کی  تعلیمات آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

Lieutenant Governor of Jammu & Kashmir  Manoj Sinha visits Chanda Nagar Gurudwara
منوج سنہا نے گرو پرب کے موقعہ پر گردوارہ میں حاضری دی
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 8:18 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گرو پرو کے موقع پر چاند نگر گردوارہ میں حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے کہا کہ' اگر گرو گوبند سنگھ جی کی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے تو ان کی تعلیمات لوگوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

منوج سنہا نے گرو پرب کے موقعہ پر گردوارہ میں حاضری دی

اُنہوں نے کہا کہ' گرو گوبند جی نے نیکی اور بھائی چارہ کی راہ پر چل کر لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ' گروجی نے سماجی انصاف اور برابری کو فروغ دینے میں اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور تمام طبقوں میں امن و محبت قائم کرنے کا کام کیا'۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ' اس پرو کی بدولت سماج میں بھائی چارہ اور محبت کے رشتے مضبوط ہوں گے اور اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا'۔

آپ کو بتا دیں کہ گرو گوبند سنگھ کی پیدائش 5 جنوری 1666ء کو اور وفات 7 اکتوبر 1708ء کو ہوئی تھی۔ گرو گوبند سنگھ سکھ مذہب کے دسویں گرو ہیں۔ سنہ 1666ء میں وہ بہار کے پٹنہ شہر میں پیدا ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پیپلز کانفرنس کا گپکار الائنس کو الوادع

ان کی یوم پیدائش کے موقع پر صبح سے ہی گرودواروں میں گربانی اور کیرتن کیا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ مذہبی مقامات پر پہنچتے ہیں۔ سکھ مذہب میں گورو گوبند سنگھ کا کردار اِس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اُنہوں نے 1699ء میں خالصہ پنتھ کی بنیاد رکھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.