ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے 'میرا ویتن ایپ' جاری کیا - JAMMU AND KASHMIR

میرا ویتن موبائل ایپ سے ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق جانکاری فراہم ہوگی۔

lieutenant governor G C murmu launches 'mera vetan' application
لیفٹیننٹ گورنر نے 'میرا ویتن ایپ' جاری کیا
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 11:48 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے راج بھون میں جموں و کشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق جانکاری دینے والا موبائل ایپ 'میرا ویتن ایپ' حصہ اول جاری کیا۔ اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل اکاﺅنٹس ٹریجریز اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس نئے ایپ کو جاری کرنے کا مقصد ملازمین کو تنخواہوں سے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے اور 'میرا ویتن ایپ' حصہ اوّل جاری کرنے سے ملازمین بالخصوص دُوردراز اور دیہی علاقوں میں تعینات ملازمین جنہیں اپنے ڈرائنگ اور دسبرسنگ آفیسر تک پہنچ نہیں پاتے ہے، آسانی سے کسی بھی وقت اپنی تنخواہوں سے متعلق تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔

اُنہوں نے حکومت کی مختلف اسکیموں اور کام کاج کو زیادہ سے زیادہ خود کار بنانے پر زور دیا تاکہ ملازمین اور عام لوگ مستفید ہوسکے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے فری اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اور محکمہ سماجی بہبود کی خاطر مربود سماجی تحفظ اسکیم کے لئے بھی اسی طرح کی ایپلکیشن تیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ مستحقین وظائف اور پنشن کی واگزاری سے متعلق تفاصیل کے بارے میں جانکاری گھر بیٹھے حاصل کرسکیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مستقبل میں انکم ٹیکس حساب و کتاب اور فارم۔16 کے لئے اس ایپ کو اپگریڈ کیا جانا چاہیئے۔

واضح رہے میرا ویتن ایپ جموں و کشمیر این آئی سی نے اینڈرائڈ پلیٹ فارم پر JKPaySys ایپلکیشن کو اینڈ ٹو اینڈ کمپیوٹرائزیشن کی فراہمی کے لئے تیار کیا ہے۔

تنصیب کے بعد ملازمین کو اپنے سی پی آئی ایس، ڈی او بی اور جی پی ایف / این پی ایس سبسکرپشن نمبر سے متعلق تمام تفاصیل بھرنے ہوں گے اور ان کے پاس یہ جانکاری نہ ہونے کی صورت میں وہ یہ جانکاری اپنے ڈی ڈی اوز سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اینڈرائڈ بیسڈ ایپ پر ملازمین کسی بھی جگہ اور کبھی بھی اپنے تنخواہوں سے متعلق تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ اس ایپ پرتنخواہ اسکیل، جی پی فنڈ / این پی ایس سبسکرپشن، الاﺅنس، کٹوتی جی پی فنڈ / این پی ایس، انکم ٹیکس، ایس ایل آئی سٹیمنٹ وغیرہ سے متعلق تمام تفصیلات دستیاب رہیں گی۔

ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیلات ٹریجری سے ادائیگی کے بعد ہرماہ اَپ ڈیٹ کی جائے گی۔

تنخواہ بِل نکالنے کے بعد ملازمین تنخواہوں سے متعلق جانکاری ایپ میں دیکھ سکتے ہیں۔ اِس سے ملازمین کو تنخواہ سلپ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور اس طرح ڈی ڈی اوز کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.