ETV Bharat / state

مخصوص افراد کا عالمی دن: منوج سنہا کا نیک خواہشات کا اظہار - تین دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن

دنیا بھر میں تین دسمبر کو جسمانی طور مخصوص افراد کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد معذور افراد کو در پیش مسائل و مشکلات کو دور کرکے ان کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے کوشش کرنا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 1:22 PM IST

Updated : Dec 3, 2023, 2:07 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز مخصوص افراد کے عالمی دن کے موقعے پر جسمانی طور پر مخصوص افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'میں 2030 کے ایجنڈے اور دیگر ترقیاتی فریم ورک کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام شراکت داروں سے ایک جامع معاشرے کی تشکیل اور مخصوص لوگوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عوام پر مبنی اپروچ کی درخواست کرتا ہوں'۔

  • On International Day of Persons with Disabilities, best wishes to Divyangjan. I urge all the stakeholders for people-centered approach in creating an inclusive society & inclusion of Divyangjan in economic processes to realise goals of 2030 agenda & other development frameworks.

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کی صبح سماجی رابطہ گاہ 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ 'میں مخصوص افراد کے عالمی دن کے موقعے پر معذور لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'میں 2030 کے ایجنڈے اور دیگر ترقیاتی فریم ورک کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تمام شرکات داروں سے ایک جامع معاشرے کی تشکیل اور معذوروں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عوام پر مبنی اپروچ کی درخواست کرتا ہوں'۔

مزید پڑھیں: اسمبلی انتخابات کرانے کے بعد جموں و کشمیر سے چلا جاؤں گا: منوج سنہا

Situation In Kashmir جموں و کشمیر میں پتھر بازی اور ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گئے ہیں، منوج سنہا

منوج سنہا کا قومی یوم آئین کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد
اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی کل آبادی کا 15 فیصد حصہ ایسے افراد پر مبنی ہے جو جسمانی طور پر کسی نہ کسی صورت میں معذور ہیں۔ اقوام متحدہ کے سال 2021 میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں قریب 25 کروڑ بچے معذوری کے شکار ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دیویانگ جنو کی اختیار کاری کا محکمہ ہر سال سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کے بین الاقوامی دن یعنی 3 دسمبر پر دیویانگ جنو کی اختیار کاری کے لیے افراد، اداروں، تنظیموں، وغیرہ کو ان کی شاندار حصولیابیوں اور اس سلسلے میں انجام دیے گئے کاموں کے لیے قومی ایوارڈس تفویض کرتا ہے۔
یو این آئی

Last Updated : Dec 3, 2023, 2:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.