سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہینڈ لوم کے قومی دن کے موقع پر یونین ٹریٹری کے کاریگروں کو سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں ہینڈلوم شعبے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
-
On Nat'l Handloom Day, salute to devotion of weavers, artisans of J&K, who have preserved & nurtured a repository of gifted traditions since millennia. We're committed to provide all possible support for integrated development of handloom sector & export of its creative products.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) August 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">On Nat'l Handloom Day, salute to devotion of weavers, artisans of J&K, who have preserved & nurtured a repository of gifted traditions since millennia. We're committed to provide all possible support for integrated development of handloom sector & export of its creative products.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) August 7, 2023On Nat'l Handloom Day, salute to devotion of weavers, artisans of J&K, who have preserved & nurtured a repository of gifted traditions since millennia. We're committed to provide all possible support for integrated development of handloom sector & export of its creative products.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) August 7, 2023
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا کہ 'میں ہینڈ لوم کے قومی دن پر جموں وکشمیر کے کاریگروں و دستکاروں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے صدیوں سے تحفے میں ملی روایات کو محفوظ رکھا اور ان کو پروان چڑھایا'۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ 'ہم ہینڈلوم سیکٹر کی مربوط ترقی اور اس کے مصنوعات کی بر آمدگی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں'۔
مزید پڑھیں: Sozni Work on Pashmini Shawl غلام محمد بیگ کے سوزنی کام سے ایل جی کیوں ہوئے متاثر
بتادیں کہ ملک میں 7 اگست کو قومی ہینڈلوم دن کے بطور منایا جاتا ہے کیونکہ اسی دن سودیشی تحریک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 1905 میں اس دن شروع ہونے والی سویدشی تحریک اور ہینڈلوم کے قدیم فن کو زندہ کرنے کے لیے 7 اگست کو قومی ہیڈلوم ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔وہیں وزارت ٹیکسٹائل کے مطابق ہیڈلوم ہمارے ملک کے دیہی علاقوں میں ایک ایم کردار ادا کرتا ہے اور یہ شعبہ خواتیں کو بااختیار بنانے پر توجہ دیتا ہے۔
(یو این آئی کے ساتھ)