ETV Bharat / state

LG Visits Chandanwari Base Camp: منوج سنہا کا چندن واڑی بیس کیمپ کا دورہ

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 3:57 PM IST

Updated : Jul 11, 2022, 7:26 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز چندن واڑی بیس کیمپ کا دورہ کرکے وہاں یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں تعینات ڈاکٹروں، صفائی ملازمین اور لنگر چلانے والوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

Manoj Sinha Visit to Chandanwari Base Camp

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا Lieutenant Governor of Jammu and Kashmir Manoj Sinha نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’امرناتھ جی یاتریوں کے لیے کیے گئے انتظامات و سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے آج صبح چندن واڑی کا میں نے دورہ کیا‘۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’وہاں ڈاکٹروں، صفائی ورکروں اور کمیونٹی کچن چلانے والوں کے ساتھ بات چیت کی‘۔ بتادیں کہ امرناتھ یاترا ناساز موسمی حالات کے باعث ایک روز بند رہنے کے بعد پیر کی صبح بحال ہوگئی۔ Manoj Sinha Visit to Chandanwari Base Camp

منوج سنہا کا چندن واڑی بیس کیمپ کا دورہ

بالتل کے نزدیک جمعے کے روز بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے سے کم سے کم سولہ یاتریوں کی جانیں تلف ہوئی تھیں جس کے بعد یاترا کو معطل کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب سوا لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 11, 2022, 7:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.