سرینگر (جموں کشمیر) : ’’مہا تما گاندھی نے چرخے کو برطانوی حکومت کے خلاف ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ چرخہ سودیشی تحریک، خود انحصاری اور معاشی آزادی کی ایک علامت ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر باپو کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کیا۔
سنہا کا کہنا تھا کہ ’’باپو کے نظریات پر عمل کرکے جموں وکشمیر میں سال 2021 -2022 میں 21 ہزار 6 سو 40 مینو فکچرنگ اور سروس ہونٹس قائم کئے گئے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز ’’ایکس‘‘ پر اپنے سلسلہ وار پوسٹس میں کیا۔ سنہا نے کہا: ’’سیول سیکریٹریٹ سرینگر میں پوجیہ مہاتما گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور چرخے کو نصب کیا۔‘‘
منوج سنہا نے پوسٹ میں مزید کہا: ’’باپو نے چرخے کو برطانوی حکومت کے خلاف ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، یہ (چرخہ) سودیشی تحریک، خود انحصاری اور معاشی آزادی کی ایک علامت ہے۔‘‘ منوج سنہا نے کہا کہ باپو کے نظریات پر عمل کرکے جموں وکشمیر نے سال 2021- 2022 میں کے وی آئی سی کی مدد سے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 6 سو 40 مینو فیکچرنگ اور سروس ہونٹ قائم کئے تھے۔
مزید پڑھیں: Gandhi jayanti 2023 وزیراعظم مودی سمیت کئی رہنماؤں کا بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت
انہوں نے مزید کہا کہ ان یونٹس سے 1.73 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روز گار ملا تھا اور گزشتہ مالی سال کے دوران 10 ہزار 6 سو 28 سے زیادہ نئے یونٹ قائم کئے گئے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک اور پوسٹ میں کہا: ’’آج جموں وکشمیر کے دیہات آمدنی کے مختلف ذرائع کی دستیابی سے بے مثال ترقی کر رہے ہیں۔‘‘ ایل جی کے مطابق ’’نئے صنعت کار گائوں سے اپنی نئی اننگز کا آغاز کر رہے ہیں، بنیادی سہولیات کے معاملے میں شہر اور گائوں کے درمیان فاصلے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔‘‘
یو این آئی