لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے 145ویں یوم پیدائش کے موقع پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سردار پٹیل کو یاد کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آئرن مین (مرد آہن) آف انڈیا نے اپنی پوری زندگی ملک اور اس کے عوام کے لئے وقف کر دی۔ متحدہ بھارت کی مضبوط بنیاد ہموار کرنے کے لئے ان کا تعاون عالمی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ راشٹریہ ایکتا دیوس (یوم اتحاد) کے موقع پر جو سردار پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جارہا ہے، میں جموں و کشمیر کے تمام شہریوں خصوصاً نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ قوم کے اتحاد اور سالمیت کو مستحکم کرنے کے لئے جدوجہد کریں۔
اس سے قبل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے آج ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ سردار ولبھ پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔