ETV Bharat / state

لیفٹننٹ گورنر نے درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا - بصیر احمد خان

انہوں نے پی آر اے ایس اے ڈی (پرساد) کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

لیفٹننٹ گورنر نے درگاہ حضرتبل کا دورہ کیا

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 5:34 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ڈل جھیل کے کنارے واقع تاریخی مقدس مقام حضرت بل درگاہ کی زیارت کی اور وہاں آنے والے عقیدت مندوں کو فراہم کی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

لیفٹننٹ گورنر نے درگاہ حضرتبل کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے درگاہ پر حاضری دی اور جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے وہاں موجود مزہبی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں تلقین کی کہ عوام کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی جائے۔

بعدازاں لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پی آر اے ایس اے ڈی (پرساد) کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ آنے والے عقیدت مندوں کے لئے بہترین سہولیات کو یقینی بنائیں۔

لیفٹننٹ گورنر کے ہمراہ بصیر احمد خان - لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر، پنڈورنگ کے پولے - ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجئے کمار - آئی جی پی کشمیر، ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری - ڈپٹی کمشنر سری نگر، ڈاکٹر محمد حسیب مغل - ایس ایس پی سری نگر اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.