ETV Bharat / state

LG Lays Foundation of Residential Flats سرینگر میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لیے نو سو رہائشی فلیٹس کا سنگ بنیاد

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 2:29 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر کے مضافات زیون میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لیے رہائشی فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ Residential Flats For PM Package Employees

پی ایم پیکیج ملازمین کے لیے نو سو رہائشی فلیٹس کا افتتاح

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے زیون علاقے میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لیے رہائشی فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھا گیا جہاں لیفٹنٹ گورنر ( ایل جی) منوج سنہا کے ہمراہ انتظامیہ کے اعلی افسران موجود تھے۔ منوج سنہا نے کہا کہ زیون میں پی ایم پکیج ملازمین کے لیے 930 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جو سرینگر میں تعینات پی ایم پیکیج ملازمین کو دیا جائے گا۔ منوج سنہا نے کہا کہ وادی کے دیگر مقامات پر بھی رہائشی فلیٹس تعمیر کیے جارہے ہیں۔ پی ایم پیکیج ملازمین کی سیکورٹی اور ملازمت کے متعلق دیگر معاملات پر بھی غور و فکر کیا جارہا ہے۔ حکومت نے پی ایم پیکیج پنڈت ملازمین کے لیے وادی کے مختلف مقامات پر رہائشی کالونی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دس اضلاع میں چھ ہزار رہائشی فلیٹس تعمیر کیے جارہے ہیں جن میں چھ ہزار پی ایم پیکیج ملازمین کے لیے رہنے کی گنجائش ہوگی۔ فی الوقت کشمیر کے بڈگام میں شیخ پورہ، کولگام میں وسو، کپواڑہ میں نتنوسہ، پلوامہ کے ہال میں پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے رہائشی مکانات تعمیر کیے گئے۔حکومت کا کہنا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لئے بھی انتظامیہ سیکورٹی اور دیگر ضروری اقدامات کررہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پی ایم پیکیج ملازمین گزشتہ دو سو دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں کہ انہیں جموں منتقل کیا جائے۔ یہ صورتحال تب پیدا ہوئی جب عسکریت پسندوں نے غیر مقامی ملازمین اور اقلیتی ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی۔ان ہلاکتوں کے بعد یہ ملازمین جموں چلے گئے اور وہاں احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ وہیں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ کسی بھی ملازم کو گھر بیٹھے تنخواہ نہیں دی جائے گی۔ منوج سنہا نے اس بات کو دہرایا کہ جموں کشمیر میں سرکاری و کاہچرائے زمین سے قبضہ ہٹانے سے غریب اور عام افراد کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ مہم اثرو رسوخ رکھنے والے امیر لوگوں کے خلاف چھیڑی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب اور عام افراد سے زمین واپس نہیں لی جائے گی بلکہ اثر و رسوخ رکھنے والوں سے قبضہ کی گئی زمین واپس لی جائے گی۔ اسی دوران منوج سنہا نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے لیے مکمل سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : No salary for Absent PM Package Employees: غیر حاضر پی ایم پیکیج ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.