سرینگر: ٹیچرس ڈے کے موقعے پر آج ایس کے آئی سی سی سرینگر میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی جب کہ ایل کے مشیر آر آر بھٹناگر جیسے اعلی افسران کے علاوہ مخلتف اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ نے شرکت کی۔ LG Manoj Sinha Honours Teachers on Teachers Day 2022
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا نے کہا کہ استاد ایک ایسا عظیم پیشہ ہے جو کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تعلیم کے جدید تقاضوں، آزادانہ سوچ، تخلیقی صلاحیت، جستجو سے بھر پور ایک مکمل شخصیت اور قوم کا مستقبل تیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد ایک ایسا روشن چراغ ہے جو کہ سینکڑوں چراغوں کو روش کرسکتا ہے۔ ایسے میں استاد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے طلباء کو اختراعی سوچ، انفرادی جستجو اور تخلیقی شعور پیدا کریں تاکہ آنے والے وقت میں ایک مکمل شخصیت پروان چڑھائی جاسکے۔ LG Manoj Sinha Honours Finest Teachers
یہ بھی پڑھیں:
Teachers Day Celebration یوم اساتذہ کے موقع پر سولیس انٹرنیشنل اسکول میں تقریب کا اہتمام
وہیں انہوں نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے جموں و کشمیر میں طالب علم اور اساتذہ کی مشغولیت کے لیے ایک سٹوڈنٹ مینٹرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے جو کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور سیکھنے کے نتائج کو مضبوط کرتا ہے۔ تقریب پر مختلف زمروں میں بہترین کارکردگی پر جموں و کشمیر کے کئی اساتذہ کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا اور انہیں عزت افزائی کے طور میڈل، اسناد اور مومنٹوز پیش کیے گئے۔ واضح رہے 5 ستمبر کو ملک بھر میں ڈیچرز ڈے یعنی یوم استاد منایا جاتا ہے۔