اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا ضلع اننت ناگ کے مٹن کیہری بل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیر کے سبھی قدیم اور تاریخی لحاظ سے اہم مذہبی مقامات کی تجدید نو اور ان کی حفاظت کا عزم دہرایا ہے۔ دورے کے دوران ایل جی منوج سنہا نے مٹن کیہری بل میں واقع قدیم مارٹنڈ سوریہ مندر میں نوگرہ اشٹھا منگلم پوجا میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے آثار قدیمہ کے افسران سے ملاقات کی اور راجا للتا دتیہ کے تعمیر کردہ اس تاریخی مندر کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے متعلقین کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ LG Manoj Sinha attends the puja program at Martand Surya Mandir۔
انہوں نے علاقے کی جغرافیائی اور مندر کی قدیم تاریخ کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور کہا کہ کشمیر کے قدیم تمدن اور ثقافت کو ہر لحاظ میں زندہ رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر خوشحالی، امن اور جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ کہ مارتنڈ مندر حکومت ہند کے مخکمہ آرکیالوجی کی نگرانی میں ہے اور آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے مطابق اس محفوظ کردہ وراثتی جگہ پر پوجا پاٹ یا کسی بھی مذہبی تقریب کے انعقاد کی قطعی اجازت نہیں ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمے کے مقامی ملازمین نے مندر میں پوجا پاٹ پر اعتراض کیا تھا لیکن گورنر اور انکے عملے کے اراکین نے انکے اعتراضات کو خاطر میں نہیں لایا اور اپنے ساتھ لائے ہوئے سادھووں کی موجودگی میں پوجا کی گئی۔ گورنر کے ہمراہ جنوبی ہند سے آئے ہوئے بعض ہندو سادھو، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور کشمیری پنڈت طبقے سے وابستہ بی جے پی لیڈر رمیش امباردار بھی تھے جو ماضی میں کالعدم قرار دی گئی قانون ساز کونسل کے رکن تھے۔
مزید پڑھیں: