ETV Bharat / state

سری نگر: عارضی کالج اساتذہ کا احتجاج

احتجاجی 'تنخواہوں کو واگزار کرو'، 'جاب سیکورٹی پالسیی بناؤ'، 'نوجوانوں کو بچاؤ قوم کو بچاؤ' کے نعرے لگا رہے تھے۔

عارضی کالج اساتذہ کا احتجاج
عارضی کالج اساتذہ کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 8:54 PM IST

آل جموں و کشمیر کالج کنٹریکچول لیکچررس ایسوسی ایشن نے منگل کے روز سرینگر پریس کالونی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔

عارضی کالج اساتذہ کا احتجاج

احتجاجی 'تنخواہوں کو واگزار کرو'، 'جاب سیکورٹی پالسیی بناؤ'، 'نوجوانوں کو بچاؤ قوم کو بچاؤ' کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست ڈاکٹر فیاض احمد نے میڈیا کو بتایا کہ 'اساتزہ سے متعلق ہائی کورٹ کی طرف سے جاری حکمناموں کو سرکار خاطر میں ہی نہیں لاتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'چیف سکریٹری کے حکمنامے کی کی پیروی کی جانی چاہیے۔ اس کے باجود ہمارے متعلق کورٹ کے فیصلوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا رہا ہے۔'

موصوف نے کہا کہ ہماری تنخواہیں رکی پڑی ہیں جس کی وجہ سے فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر: پولیس کی بڑی کامیابی، منصوبہ بند چوری کا پردہ فاش

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے سو اساتذہ جن کی عمر پچاس سے پچپن برس کے درمیان ہے، کو الگ کر دیا گیا ہے اور انہیں زائد از ضرورت قرار دیا گیا۔

ڈاکٹر فیاض احمد نے کہا کہ ہم تعلیم یافتہ لوگ ہیں اور سڑکوں پر نہیں آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ہمیں سڑکوں کے بجائے تعلیمی اداروں میں جانے نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے سرکار سے ان کے لئے ایک جاب پالیسی اور ان کی تنخواہوں کو واگزار کرنے کی اپیل کی تاکہ انہیں در در کی ٹھوکریں نہ کھانا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.