ETV Bharat / state

سرینگر: لاوڈا کی انہدامی کارروائیاں جاری، متعدد تعمیراتی ڈھانچے منہدم - لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی

لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے خواجہ باغ تیل بل، کرالہ محلہ اشبر نشاط، سیدا کدل، فرنڈس کالونی شالیمار اور رعناواری علاقے میں مختلف 'غیر قانونی' تعمیرات کو منہدم کیا۔

LAWDA demolishes several illegal residential structures, shops in Dal areas

author img

By

Published : May 22, 2021, 3:23 PM IST

لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی گزشتہ دنوں سے گرین بیلٹ میں بنائے جارہے غیر مجاز تعمیراتی ڈھانچوں کی انہدامی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ نے رنگر سٹاپ، سعدہ کدل اور جوگی لنکر رعناواری میں ان ڈھانچوں کو مہندم کیا جو کہ لاکاڈوان اور کووڈ ۔19 بندشوں کی آڑ میں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کیے گئے تھے۔ وہیں گزشتہ کل بھی کرونا کرفیوں کی آڑ میں گرین بلیٹ میں بنائے جارہے غیر قانونی تجاوزات کو لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسمار کیا۔

ویڈیو

لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے خواجہ باغ تیل بل، کرالہ محلہ اشبر نشاط، سیدا کدل، فرنڈس کالونی شالیمار اور رعناواری علاقے میں انہدامی کارروائی کرتے ہوئے ان تعمیرات کو منہدم کیا جوکہ غیر مجاز تھے۔

گرین بیلٹ میں غیر قانونی طور بنائے جارہی ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ زیر تعمیر کئی دوکان بھی منہدم کیے۔ جبکہ انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو اپنی کارروائی انجام دینے کے دوران کئی جگہوں پر لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔'

لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی وی سی ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے لوگوں سے اپیل کہ کہ وہ لاوڈا اور گرین بیلٹ کے حدود میں آنے والے علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے سے باز رہیں۔

وہیں انہوں کہا کہ بغیر اجازت کے کسی بھی قسم کا تعمیراتی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ وی سی لاواڈا نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں مستقل میں بھی جاری رہیں گی۔'واضح رہے کئی عناصر کورونا لاک ڈوان کا ناجائز فائدہ اٹھاکر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنا کسی اجازت کے ایسی جگہوں پر تعمیرات کھڑا کرنے کے طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلق محکمے نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.