ETV Bharat / state

سرینگر: لاوڈا کی انہدامی کارروائی، مختلف تعمیراتی ڈھانچے منہدم

author img

By

Published : May 17, 2021, 11:01 PM IST

لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے خواجہ باغ تیل بل،کرالہ محلہ اشبر نشاط، سیدا کدل،فرنڈس کالونی شالیمار اور رعناواری علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا۔

lawda-demolish-drive-enforcement-wing
lawda-demolish-drive-enforcement-wing

اطلاعات کے مطابق کورونا کی وجہ سے نافذ پابندیوں کی آڑ میں متعدد علاقوں میں غیر قانونی تعمیراتی کا کام جاری تھا جس پر لاوڈا نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچے منہدم کیے۔

ویڈیو

لیکس اینڈ وائر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے خواجہ باغ تیل بل،کرالہ محلہ اشبر نشاط، سیدا کدل،فرنڈس کالونی شالیمار اور رعناواری علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی ڈھانچوں کو منہدم کیا۔

گرین بیلٹ میں غیر قانونی طور پر بنائے جارہی ایک منزلہ اور دو منزلہ عمارتوں کے علاوہ مختلف زیر تعمیر دوکانوں کو بھی لاوڈا کی انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منہدم کردیا۔

دوسری جانب انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں کو اپنی کارروائی انجام دینے کے دوران جوگی لنکر رعناواری علاقے میں لوگوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کئی عناصر کورونا لاک ڈاؤان کا ناجائز فائدہ اٹھا کر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی اجازت یا قانون کے ایسے مقامات پر تعمیرات کھڑا کرنے کے طاق میں رہتے ہیں جہاں پہلے سے ہی متعلق محکمے نے پابندی عائد کر رکھی ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے لاوڈا نے تعمیر ڈھانچوں کو منہدم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.